بنگلہ دیش کا ’’یوم شہدائے جولائی‘‘ کے موقع پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

بدھ 16 جولائی 2025 11:00

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے آج (بدھ کو)"یوم شہدائے جولائی"کے موقع پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس سے قبل باضابطہ طور پر 16 جولائی کو "یوم شہدائے جولائی" قرار دیا تھا، گزشتہ سال اس دن کم از کم 6 افراد بنگلہ دیش عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے اور اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی برطرفی سے قبل ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرہ میں مارے گئے تھے۔

سوگ کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں اور تعلیمی اداروں کے علاوہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں اور بیرون ملک قائم بنگلہ دیشی سفارتی مشنز پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :