چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکاکے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

بدھ 3 ستمبر 2025 11:20

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکاکے خلاف سازش کر رہے ہیں، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس پر امریکا کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر چینی صدر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے میں جب آپ امریکا کے خلاف سازش کر رہے ہیں، میری طرف سے ولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ کے لیے نیک خواہشات۔صدر ٹرمپ نے ایسے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جب دوسری جانب شمالی کورین اور روسی صدر سمیت 26 عالمی رہنما یوم فتح کی پریڈ کے لیے بیجنگ میں اکھٹے ہوئے ہیں۔چین نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر آج (بدھ کو ) ملٹری پریڈ منعقد کی۔