یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر یونان میں قتل

بدھ 16 جولائی 2025 19:40

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے معروف مارکیٹنگ پروفیسر پژیمسلاو یژیورسکی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دن دہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اغیا پراسکیوی نامی رہائشی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پروفیسر اپنے بچوں سے ملاقات اور سماعت کے لیے یونان آئے ہوئے تھے۔یونانی پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور نے شام 4:15 بجے قریب سے گولیاں ماریں، جو پروفیسر کے گردن اور سینے پر لگیں، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی 7 گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔