مری نائٹ والی بال ٹورنامنٹ انگوری میں منعقد کیا گیا،ٹورنامنٹ میں چھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا

mٹورنامنٹ میں شائقین والی بال نے کثیر تعداد میں شرکت کی

بدھ 16 جولائی 2025 20:40

ا*مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء)مری نائٹ والی بال ٹورنامنٹ انگوری میں منعقد کیا گیا،ٹورنامنٹ میں چھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ میں شائقین والی بال نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جنکو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے،سخت ترین مقابلے کا فائنل میچ نصیر عباسی کی ٹیم کے نام رہا فائنل میچ جیتنے پر یوسی انگوری کی ٹیم نے گراؤنڈ میں خوب جشن منایا فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار رویے نقد اور ٹرافی انعام دیے گیے،جبکہ رنراپ ٹیم کو بھی کیش انعام اورٹرافی دیے گیے،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نصیرعباسی نے تقسیم انعامات کے بعد کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لیے اہم ہیں جس سے جسمانی ورزش ہوتی ہے،طاقت ملتی ہے، جسم مضبوط ہوتا ہے اور نواجوان نسل کیلیے کھیل بہت ضروری ہیں جبکہ کھیلوں سے پیارار نشے سے انکار کھیل کا جذبہ پیداہوتا ہے،مہمان خصوص اور شائقین نے بہترین نائٹ والی بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر آرگنائزر راجہ وحید،راجہ فیصل کاشکریہ اداکیاگیا اور ان کو مبارکباد پیش کی کہ جنگل میں منگل کا سماں باندھ دیا اور نوجوان کو ایک اچھی سرگرمیوں میں مصروف کیا۔

متعلقہ عنوان :