گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد

منگل 2 ستمبر 2025 12:14

گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ میں گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

ایڈیشل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر 19 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار کا کے پی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، کیس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت بھی مسترد ہو چکی ہے۔ایڈیشل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ کیس کا چلان جمع ہو چکا ہے،اینٹی کرپشن نوشہرہ میں کیس زیر سماعت ہے۔کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔