چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 2 ستمبر 2025 12:45

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے والد محمد آصف سنجرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک باوقار اور معتبر شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی خدمت، دیانت اور اچھے اخلاق کے ساتھ گزاری۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف سنجرانی کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل دے۔ انہوں نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی تعزیتی پیغامات میں محمد آصف سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات، محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا بھی کی۔