پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف سے مسئلہ بنتا،علی پرویز ملک

ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے،وفاقی وزیرپیٹرولیم کی گفتگو

جمعرات 17 جولائی 2025 14:18

پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف سے مسئلہ بنتا،علی پرویز ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف کے ساتھ مسئلہ بن جاتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم نے کہاکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بھی دو روپے بڑھ گئی جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے۔

متعلقہ عنوان :