عراق، شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 افراد ہلاک

عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر ،تحقیقات شروع کردی گئیں

جمعرات 17 جولائی 2025 20:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)عراق کے مشرقی شہر الکوت میں ہائپر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ 5 منزلہ عمارت میں لگی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، زیادہ تر افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔آگ لگنے کی ابتدائی طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔صوبائی گورنر کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے میں ابتدائی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔ عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :