اسرائیلی حملوں سے کیمیائی ہتھیاروں کی تلاش کو نقصان پہنچا ، شامی حکام

ْمعائنہ کاروں کا ایک طے شدہ پروگرام اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا ،حکومتی مشیر

جمعہ 18 جولائی 2025 10:35

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)شام میں حکومتی وزیر نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ شام پر کی جانے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ان کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جو حکومت نے بشار الاسد رجیم کے زمانے کی کیمیائی ہتھیاروں کو تلاش کرنے کے لیے شروع کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی مشیر ابراہیم اولابی نے کہا کہ او پی سی ڈیبلیو(آرگنائزیشن فار پروہبیٹیشن آف کیمیکل ویپینز)کے معائنہ کاروں کا ایک طے شدہ پروگرام اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا ہے۔

اس سلسلے میں اب او پی سی ڈیبلیو ہنگامی اجلاس منعقد کر کے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کاجائزہ لے گی۔ابراہیم اولابی وزارت خارجہ میں مشیر ہیں اور انہیں کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ وہ بشار الاسد رجیم کے زمانے کے کیمیائی ہتھیاروں کا پتا لگائیں تاکہ ان کو تلف کرنے میں پیش رفت ہو سکے۔ تاہم کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی ادارے نے اس معاملے پر ابھی رک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :