امریکی کمپنی کا سی ای او ملازمہ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

جمعہ 18 جولائی 2025 23:14

امریکی کمپنی کا سی ای او ملازمہ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیاجس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ہے۔ امریکی کمپنی آسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کنسرٹ کے دوران بڑی سکرین پر وہ ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی بائرن کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اپنی HR چیف کے ساتھ بڑی سکرین پر دیکھے گئے،یہ منظر دیکھ کر سابق ملازمین کے واٹس ایپ گروپس اور چیٹ چینلز پر قہقہوں کا طوفان آگیا، ایک سابق ملازم کے مطابق سابق ملازمین کے میسج گروپس میں سب ہنس رہے ہیں اور اس بات کا خوب مزہ لے رہے ہیں کہ وہ بے نقاب ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اینڈی بائرن امریکا کی آسٹرونومر نامی ڈیٹا کمپنی کے سی ای او ہیں جوڈیٹا انجینئرنگ کے شعبے میں Apache Airflow جیسے اوپن سورس ٹولز کے استعمال کو آسان بنانے کیلیے مشہور ہے، ذرائع کے مطابق اینڈی بائرن کے رویے کے باعث کئی ملازمین نوکری چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اب انہی سابق ملازمین کے گروپس میں اس وائرل ویڈیو پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ میں سٹیڈیم کی بڑی سکرین پر اینڈی بائرن اپنی کمپنی کی HR چیف کے ساتھ نظر آئے، جس کے بعد اس ویڈیو نے کمپنی کے حلقوں میں ہنگامہ برپا کردیا،شادی شدہ اینڈی بائرن کا ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ کنسرٹ میں اس طرح دیکھے جانا کمپنی میںاور باہر دونوں جگہ سوالات کھڑے کررہاہے۔