امریکی ریاست الاسکا میں7.1 شدت کا زلزلہ ،سونامی کی وارننگ جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 21:49

امریکی ریاست الاسکا میں7.1 شدت کا زلزلہ ،سونامی کی وارننگ جاری
وا شنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)امریکی ریاست الاسکا میں سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق زلزلہ سینڈ پوائنٹ کے جنوبی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف کا شکار ہوگئے۔ زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، تاہم یو ایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی،خبریں غلط ہیں۔

متعلقہ عنوان :