صہیونی ریاست اپنے دفاع کے قابل ہوتی تو امریکا بیچ میںکیوں آتا، خامنہ ای

جمعرات 17 جولائی 2025 20:36

صہیونی ریاست اپنے دفاع کے قابل ہوتی تو امریکا بیچ میںکیوں آتا، خامنہ ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)ایرانی سپریم لیڈر آیات اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران میں سیاسی و فکری اختلاف کے باوجود لوگ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف متحد رہے اور اسرائیلی ریاست اگر اپنا دفاع کرسکتی تو امریکا اس جنگ میں آتا ہی کیوں ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ سید علی خامنہ ای قومی یکجہتی کے لیے سب ہی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جوڈیشل افسران سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران حاصل ہونے والی قومی یکجہتی کو ہم نے برقرار رکھنا ہے۔سپریم لیڈر نے ایرانی قوم 12 دن یکسو اور اعتماد کے ساتھ اسرائیلی اور امریکی حملوں کا مقابلہ کیا۔انہوں نے مشرق وسطی میں امریکی ٹھکانوں پر ایرانی حملوں کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ تھا، اس حوالے سے جب سینسر شپ ہٹائی جائیں گی تو یہ معلوم ہوگا کہ ایرانی کارروائی میں قطر میں امریکی فوجی اہداف کو کتنا نقصان پہنچا۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر صہیونی ریاست اپنے دفاع کی قابلیت رکھتی تو امریکا کو اس کے دفاع میں آتا ہی کیوں