کاشتکاربھنڈی توری کی دوسری کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت کامشورہ

جمعہ 18 جولائی 2025 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ بھنڈی توری کی دوسری فصل کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لی جائے کیونکہ بھنڈی توری کیلئے گرم مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر کاشت کے وقت مطلع ابر آلود ہو جائے یادرجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو بیج کا اگاؤ متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق بھنڈی توری کے بیج کے بہترین اگاؤ اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 25سے 30ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے جو فروری مارچ اور جون جولائی میں آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کی فصل سال میں دومرتبہ کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فروری مارچ میں کاشتہ فصل اپریل سے ستمبر تک پھل دیتی ہے جبکہ جون جولائی والی فصل اگست سے نومبر تک پیداوار دیتی ہے۔