گاجر کی اچھی پیداوار کےلئے گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں،محکمہ زراعت

جمعہ 18 جولائی 2025 14:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار شیڈول کے مطابق کاشت سے گاجر کی اچھی پیداوار کےلئے گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں،گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کےلئے ایسی گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عامر صدیق نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو گاجر کی کاشت کےلئے زمین کو3 سے4مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلینا چاہیے اور اس میں 10سے 15 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہیے تاکہ اس کی زرخیزی میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ زمین کو 2 دفعہ راؤنی دے کر مناسب وتر حالت میں رکھنا چاہیے اور اس کی تیاری کے وقت 2 بوری ڈ ی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کردینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت کےلئے جڑی بوٹیوں سے پاک 6 سے8 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کا ضامن ہو سکتاہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ کاشت کے بعد شروع کے ایام میں ہفتے میں 2دفعہ آبپاشی ضروری ہے تاہم بعد میں اس وقفے کو بڑھایا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :