خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے

جمعہ 18 جولائی 2025 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی جاری میں بتایا گیا کہ موسلادھار بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات بونیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، لوئر کوہستان اور مانسہرہ کے اضلاع میں رونما ہوئے ۔

پی ڈی ایم اےرپورٹ کے مطابق لوئر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بٹگرام میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 11 مویشی ہلاک ہوئے، ایک مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔