درجہ چہارم پیرامیڈیکل ملازمین کے تبادلوں پر تحفظات، ہیلتھ پروفیشنل الائونس کا مطالبہ

جمعہ 18 جولائی 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)درجہ چہارم پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری اصغر شاہ خان نے محکمہ صحت میں غریب اور پسماندہ ملازمین کے تحصیلوں میں تبادلوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمین قریبی مراکز صحت میں بہتر خدمات انجام دیتے ہیں اور ان کی بار بار جنرل ڈیوٹی پر تاکید بھی کی جاتی ہے، تاہم حالیہ تبادلوں سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے ڈی ایچ او سوات سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ملازمین کے سفری و مالی اخراجات بڑھتے ہیں اور ان کی محرومیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بھی اپیل کی کہ وہ از خود اس مسئلے کا نوٹس لیں اور ملازمین کو احتجاج پر مجبور نہ کریں۔