آسٹریلیا ، کار اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد ہلاک،ایک زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:54

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) آسٹریلیا کی ہائی وے پر کار اور ٹرک کے تصادم سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

شنہوا نے آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ ہنگامی خدمات کو میکی شہر کی ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم کی اطلاع دی گئی ، کار میں سوا ردو مرد اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ■