ایف آئی اے نے خورد برد کے الزام میں قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گرفتارکرلیا

یونیورسٹی کے 4 پروفیسرز سمیت 7 ملزمان مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ،ڈپٹی دائریکٹرایف آئی اے

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:50

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)نواب شاہ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے خورد برد کے الزام میں قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گرفتار جبکہ 4 پروفیسرز سمیت 7 ملزمان پر مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغازکردیاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افروز کلوڑ نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ فنڈز میں خورد برد کیس میں قائد عوام یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر افروز کلوڑ کے مطابق یونیورسٹی کے 4 پروفیسرز سمیت 7 ملزمان مفرور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس قمر دین شیخ اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔