وزیر اعلی گلگت بلتستان کی چلاس میں ایف سی اہلکار پر فائرنگ کے وا قعہ کی مذمت

اتوار 20 جولائی 2025 14:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس تھور میں ایف سی اہلکار پر شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ اور ایف سی اہلکار کی شہادت کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے گرفت میں لانے کے واضح احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے محکمہ داخلہ سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے شہید ایف سی اہلکار کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :