لاہور شہر میں سڑکوں کی اونچائی کی بہتری اور ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،نور الامین مینگل

اتوار 20 جولائی 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت لاہور شہر میں سڑکوں کی اونچائی کی بہتری اور ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ہاوسنگ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کی تمام سڑکوں کی اونچائی کو ایک مخصوص لیول پر لانے کا جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا تاکہ سڑک پر سڑک بنانے کے رواج کا خاتمہ کیا جا سکے اور ٹریفک کے بہا وکو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 15روز میں ٹیپا شہر کی بوسیدہ اور ٹوٹی سڑکوں کا تفصیلی سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا، جس کی بنیاد پر حتمی منصوبہ تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کام اگلے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سڑک پر سڑک مت بنائیں، تمام سڑکوں کو موزوں اونچائی تک لائیں تاکہ ان کی عمر بھی بڑھے اور ٹریفک کے مسائل بھی کم ہوں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر منصوبے کا آغاز شہر کی خستہ حال اور بار بار مرمت ہونے والی سڑکوں سے کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے ایس او پیز تشکیل دی جا رہی ہیں، جن کے اطلاق سے سڑکیں دیرپا اور مضبوط رہیں گی۔سیکرٹری ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ موزوں اونچائی کی بحالی سے لین جیومیٹری میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو ٹریفک کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی۔