افغانستان ، ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

پیر 21 جولائی 2025 11:31

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صوبائی دارالحکومت فیض آباد کو ضلع کاشام سے ملانے والی شاہراہ کے ساتھ ساتھ مدابہ کے علاقے میں ایک ٹرک ٹرائی سائیکل سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔