مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات و چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پیر 21 جولائی 2025 12:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے منشیات اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ خاکی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات کے مقدمہ میں روپوش ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے مزید 4 کلو 516 گرام چرس اور 846 گرام آئس برآمد کر لی۔چوری کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم مہتاب احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :