موثر طریقہ سے سپرے کر کے فصلوں سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پرٹیکشن سمبڑیال

پیر 21 جولائی 2025 14:25

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن سمبڑیال صباء تحسین نے کہا ہے کہ موثر طریقہ کار سے فصلوں کو سپرے کرنے سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ موثرطریقہ کار اپنانے سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ممکن ہے، جڑی بوٹی مار اسپرے کرنے کیلئے فلیٹ فین ٹی جیٹ شیلڈ والی نوزل کا استعمال کریں، اسپرے کے بعد مشین کو صاف پانی سے دھولیں اور کرم کش زہروں کے استعمال کیلئے ہالوکون نوزل استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ موثر اور بروقت اسپرے کرنے سے فصل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے اور ہمیشہ اسپرے اس سے کروائیں جو پہلے سے تجربہ رکھتا ہو۔

متعلقہ عنوان :