سعودی قیادت کی جانب سے بلجیئم کو قومی دن پر مبارکباد

پیر 21 جولائی 2025 16:57

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے بلجیئم کے فرمانروا شاہ فلپ کو ان کے ملک کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے بلجیئم کے فرمانروا کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے بلجیئم کے فرمانروا کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اور بلجیئم کےلیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں۔