مانسہرہ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل اور زیر تعمیر گھروں سے چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

منگل 22 جولائی 2025 13:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے موٹرسائیکل اور زیر تعمیر گھروں سے چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ بفہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چور اور زیر تعمیر گھروں کا سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم حسن الہی ولد فضل الہی سے بفہ دوراہا سے چوری کیا گیا موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا جبکہ گھروں سے چوری کرنے والے ملزم عدیل معاویہ ولد مراد خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :