بھکر ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں قیدیوں کی بہتر صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا

منگل 22 جولائی 2025 16:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں قیدیوں کی بہتر صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران جیل میں قیدیوں کے علاج معالجہ اور جیل میں انکی مناسب دیکھ بھال سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سپرینٹنڈنٹ جیل ڈاکٹر صدیق،سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیوسپتال ڈاکٹر احسان اللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو بروقت طبی سہولیات، میڈیکل چیک اپ ادویات کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی بہتر صحت کی بحالی کا عمل برقرار رکھا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے جیل میں صحت سے متعلق فراہم کردہ سہولیات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ محکموں کو آپسی روابط کو موثر بنانےاور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :