بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

بدھ 23 جولائی 2025 20:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا جہانزیب اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دارارقم ماڈل گرلز ہائی سکول سرگودھا کی مروا سہیل نے 1187 نمبر حاصل کرکے اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول کمرمشانی (ضلع میانوالی) کے محمد سراج خان نے 1186 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ضلع بھکر کے محمد اسد جاوید، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکو ل بھکر کے محمد مبین ارشد، دارارقم سکول تحصیل سلانوالی کے منیب الرحمان اور دارارقم ہائی سکول جھال چکیاں کی عائشہ مسکان نے 1184 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :