اگرعورتیں غیرت کے نام پرقتل کرنے لگیں تو ایک مرد بھی زندہ نہ بچے، ہانیہ عامر

بدھ 23 جولائی 2025 23:38

اگرعورتیں غیرت کے نام پرقتل کرنے لگیں تو ایک مرد بھی زندہ نہ بچے، ہانیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے اندہوناک واقعے پر اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک جملے پر مشتمل تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل کرنے لگیں تو ایک مرد بھی زندہ نہ بچے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نعیمہ بٹ نے بھی واقعے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا کہ بزدلی دیکھنی ہی ہاتھ میں بندوق ہے، بہادری دیکھنی ہی ہاتھ میں قرآن ہے، پوری کہانی یہی ہے۔

ان کی پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے جذبات کی تائید کی۔سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل بھرپور رہا اور صارفین نے دونوں اداکاراؤں کی جرات کو سراہتے ہوئے قانون کی بالادستی اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔