فیصل آباد پولیس کی کارروائی، خاتون پر تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار

بدھ 23 جولائی 2025 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔ تھانہ ویمن پولیس نے کارروائی نے کارروائی کرکے خاتون پر تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتاراکبر علی ، حق نواز وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پلاٹ کے تنازع پر کائنات نامی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مضروب کیا۔تھانہ ویمن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سی پی او نے اس حوالے سے کہا کہ عورتوں اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :