کمبوڈیا کے وزیر اعظم کی تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے درمیان لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل

جمعرات 24 جولائی 2025 12:13

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے دوران عوام سے پرامن رہنے اور حکومت اور مسلح افواج پر اعتماد کرنے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق انہوں نے جمعرات کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تھائی فوج نے جمعرات کی صبح اوڈار مینچے صوبے میں کمبوڈیا کی فوج کی چوکیوں پر حملہ شروع کیا اور بعد ازاں اپنے حملے کا دائرہ بڑھا کر اسے پریہ ویہیر صوبے تک پھیلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا نے ہمیشہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا موقف برقرار رکھا ہے لیکن اس صورتِ حال میں ہمارے پاس مسلح جارحیت کا جواب مسلح طاقت سے دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔