عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے وقت کا خوفناک واقعہ بتا دیا

جمعرات 24 جولائی 2025 15:59

عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے وقت کا خوفناک واقعہ بتا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)اداکارہ عمارہ چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کام کے سلسلے میں کراچی میں تنہا رہتی رہی ہیں، کورونا کے دنوں میں ایک بار وہ پورا دن بیہوش رہیں، ان کے گھر والے پریشان ہوگئے۔عمارہ چوہدری نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کراچی میں تنہا رہنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ تنہا رہنے کے کچھ فوائد بھی ہیں لیکن اس کے مقابلے نقصانات زیادہ ہیں، خصوصی طور پر اپنے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں سے دوری کا پچھتاوا ہوتا ہے۔ان کے مطابق تنہا رہنے سے اگرچہ انسان بہت کچھ سیکھتا ہے، بہت سارے کام خود کرنے لگتا ہے، مشکل وقت کا سامنا کرنے کی ہمت آجاتی ہے لیکن اس باوجود اکیلے رہنے کے نقصانات زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

عمارہ چوہدری نے بتایا کہ اداکاری اور کام کی وجہ سے وہ بھی لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور ان کے لیے بھی یہ فیصلہ آسان نہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے تک کراچی میں تنہا رہتی رہیں، اس دوران انہیں مشکلات بھی پیش آئیں۔اداکارہ کے مطابق وہ ہر وقت اہل خانہ سے باتیں کرنے کی عادی رہی ہیں، اس لیے جب کراچی منتقل ہوئیں تو انہیں مشکلات پیش آئیں۔

عمارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ خصوصی طور پر تنہا رہنے والے شخص کے لیے اس وقت مشکلات بڑھ جاتی ہیں جب وہ بیمار ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل انہیں تنہا رہنے کے دوران کورونا ہوا، ان کی طبیعت انتہائی خراب ہوئی اور اسی دوران ہی ان کے ساتھ خطرناک واقعہ پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے پہلے دن تو پڑوسیوں نے ان کا خیال رکھا، انہیں جوس وغیرہ دیے اور ان کی طبیعت بھی زیادہ خراب نہ ہوئی لیکن اگلے دن وہ بہت زیادہ بیمار پڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :