مانسہرہ میں تمباکو سٹور میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا

جمعرات 24 جولائی 2025 16:32

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) شنکیاری روڈ پر واقع ضیاءجنرل سٹور کے ساتھ متصل تمباکو سٹور کی ایک عمارت میں جمعرات کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کی فائر فائٹنگ ٹیم فوری طور پر فائر وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور قریبی عمارتوں کو محفوظ بنایا۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے علاقہ ممکنہ بڑے نقصان سے محفوظ رہا۔

متعلقہ عنوان :