Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست مسترد

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:48

لاہورہائیکورٹ نے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے چھ سالہ بچے کا خرچ بیس ہزار سے کم کرنے کی والد کی درخواست مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل زمان خان نے کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا بیس ہزار کی جگہ دس روپے خرچہ لگایا جائی یہ خرچ بچے کے لیے ہے جو اس کا بنیادی استحقاق ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اپنے بیٹے کے خرچ کو کم کرنے کی بجائے والد کو یہ سرمایہ کاری سمجھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں بیس ہزار سے کم رقم سے کسی بچے کا گزارا ممکن نہیں۔ عدالت نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ یہ خرچ اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دی جا سکتی ہے، مگر خرچ کم کرنے کی ایسی کسی درخواست کی پذیرائی نہیں ہو سکتی۔درخواست گزار محمد فہیم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ موکل کے وسائل محدود ہیں اور وہ بیس ہزار روپے ماہانہ ادا نہیں کر سکتا۔ لہٰذا عدالت یہ خرچ کم کرنے کا حکم دے۔ تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات