سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ، فلاحی اقدام کے تحت شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم

جمعرات 24 جولائی 2025 16:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ٹی او سیالکوٹ مدثر صدیق کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے ایک فلاحی اقدام کے تحت شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل نےشیل چوک سیالکوٹ میں سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سے ایک فلاحی اقدام کے تحت شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے اور شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال زندگی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے اور ہر موٹر سائیکل سوار کو چاہیے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہیلمٹ پہننے کو اپنا معمول بنائے۔سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :