ایران کی آئی اے ای اے وفد کو خیرسگالی دورے کی دعوت، معائنہ محدود رہے گا

جمعرات 24 جولائی 2025 17:01

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)تہران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے تکنیکی وفد کو خیرسگالی کے طور پرایران کے دورے کی دعوت دینے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں متوقع ہے تاہم وفد کو ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد تعاون کیلئے ایک نیا فریم ورک طے کرنا ہے، موجودہ وعدوں پرعمل درآمد کیلئے فریقین کے درمیان نئی بات چیت ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی پارلیمنٹ کے منظورشدہ قانون کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ تمام تعاون معطل ہے اورتعاون کی بحالی کا انحصار جوہری تنصیبات اورعملے کے تحفظ کی یقین دہانی پرہوگا۔