کے فور میگا پانی کا منصوبہ کراچی کے شہریوں کی ضرورت کے عین مطابق ہے،میاں معین وٹو

جمعرات 24 جولائی 2025 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم K-IV پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری رانا انصر، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، ترجمان وفاقی حکومت سندھ راجا انصاری، سینیٹر نہال ہاشمی، چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے انٹیک اسٹرکچر، پمپنگ اسٹیشنز، واٹر کنوینس سسٹم اور فلٹریشن پلانٹس سمیت مختلف اہم ورک فرنٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں پراجیکٹ کی پیش رفت، ٹائم لائنز اور مالیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ منصوبہ 63 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور اب تک 86.4 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ پہلا مرحلہ 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ K-IV منصوبہ کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی تعاون کے ساتھ اس کی بروقت تکمیل یقینی بنانی چاہیے