بلوچستان گیمز 2025 ،ڈسٹرکٹ کچھی میں انڈر 19 بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس ،کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز 24 جولائی کو ہوں گے

جمعرات 24 جولائی 2025 19:50

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)بلوچستان گیمز 2025 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کچھی کے لیے انڈر 19 کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 جولائی کو ڈگری کالج بھاگ کے گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے ان ٹرائلز میں بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے کھیلوں کے لیے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا چیئرمین سلیکشن کمیٹی عطاء اللہ جاموٹ کی سربراہی میں یہ ٹرائلز شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں گے اس اہم اسپورٹس ایونٹ کے آرگنائزر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر (DSO) ایاز احمد داجلی ہوں گے، جبکہ سلیکشن کمیٹی میں شامل دیگر معزز اراکین میں پروفیسر امداد لطیف، گل جان مستوئی، قدیر سومرو اور سجاد گویا شامل ہیں ڈی ایس او ایاز احمد نے بتایا کہ ٹرائلز میں صرف انڈر 19 کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات (ب فارم یا شناختی کارڈ یا میٹرک کی اسناد) اور کھیلوں کا مناسب سامان ساتھ لائیں کھلاڑیوں کو شام 4 بجے تک گراؤنڈ پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان گیمز کا مقصد ضلعی سطح پر موجود نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور اٴْنہیں صوبائی اور قومی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ آگے آئیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور بلوچستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :