چمبہ ایریگیشن واٹر چینل کا کام شروع ہو گیا، زمیندار پانی کی وافر فراہمی سے اپنی بنجرزمینیں آباد کر سکیں گے

جمعہ 25 جولائی 2025 11:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اوررکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون کے ریلیز فنڈز سے چمبہ ایریگیشن واٹر چینل کا کام شروع ہو گیا۔ افتتاح کے موقع پررکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد افتخار احمد خان کے کوآرڈینیٹر خانویزخان جدون، بابر خان جدون، ایاز خان، ملک باسط، شیرا فضل خان، چیئرمین وسیم خان، کاشف خان، عاطف خان، اشتیاق خان اور معززین چمبہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس واٹر چینل سے چمبہ کے زمینداروں کو پانی کی وافرسہولت میسر ہو گئی ہے جس سے زمیندار اپنی بنجر زمینیں آباد کرسکیں گے جس سے ان کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر تمام معززین چمبہ سول واٹر چینل کا کام شروع کروانے پررکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اوررکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔ خانویز خان نے بتایا کہ یہ علاقہ کا دیرینہ مسئلہ تھا جسے حل کر دیا گیا ہے، باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل ہوں گے۔