وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے وزارت میں ملازم پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈائریکٹر معطل، انکوائری کا حکم

جمعہ 25 جولائی 2025 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے وزارت ثقافت میں ایک افسوسناک واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر محمد بلال کو نائب قاصد پر مبینہ تشدد کے الزام کے بعد معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم بھی جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت میں کسی بھی سرکاری ملازم پر ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ملازمین برابر ہیں اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔