جامعہ کراچی،شعبہ ویژول اسٹڈیز میں تزئین وآرائش شدہ ہال کا افتتاح

جمعہ 25 جولائی 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ بہترین انفرااسٹرکچر نہ صرف ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا آئینہ دار ہوتا ہے بلکہ یہ اس کے نظم و ضبط، معیار اور وژن کو بھی واضح کرتا ہے۔ میری کوشش رہی ہے کہ ویژول اسٹڈیز کے انفرااسٹرکچر کو بہتر سے بہتر بنایاجائے۔

جامعات میں ہونے والی تحقیق کو صنعتوں کے ذریعے عملی میدان میںلایا جاتاہے۔ اگرجامعات کی تحقیق صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ہو، تو دونوںاس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے شعبہ ویژول اسٹڈیز جامعہ کراچی میںتزئین وآرائش شدہ ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اے کیوایس شپنگ اینڈ لوجسٹکس کے چیئرمین عاطف حسین نے کہا کہ جامعات کا بنیادی مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ نئی معلومات پیدا کرنااور مسائل کا حل تلاش کرناہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میںجامعات(ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ) کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، جو کہ موجودہ دور کے چیلنجز کاموثر حل تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پرتوجہ دیںاور روایتی نوکری کی تلاش کے بجائے انٹرپرینیورشپ کو اپنائیں تاکہ نہ صرف خود کفیل بن سکیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں۔

رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ثمینہ سعید نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توقعات آپ سے بہت زیادہ ہیں کہ آپ اپنی علمی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف اپنا مقام بنا ئیں گے بلکہ عالمی سطح پر ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔اس موقع پر آئس بریکرفائونڈیشن کے چیئر مین محمد علی اور شعبہ ویژول اسٹڈیزجامعہ کراچی کے انچارج شمعون حید رنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :