وزارت وفاقی تعلیم نے بلوچستان اور اسلام آباد میں 6 ارب 41 کروڑ روپے کی لاگت سے چار دانش سکولوں کی تعمیر اور آلات کی خریداری و تنصیب کو حتمی شکل دے دی

ہفتہ 26 جولائی 2025 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزارت وفاقی تعلیم نے بلوچستان اور اسلام آباد میں 6 ارب 41 کروڑ روپے کی لاگت سے چار دانش سکولوں کی تعمیر اور آلات کی خریداری و تنصیب کو حتمی شکل دے دی۔وزارت کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے وژن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ژوب میں دانش سکول کے قیام کے لئے 2 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ میں کان مہاترزئی میں دانش سکول کے قیام کے لئے 1 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔بھیکر ڈیرہ بگٹی میں دانش سکول کے قیام کے لئے 1 ارب 95 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش سکول میں آلات کی تنصیب اور فراہمی کے لئے 18 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ان سکولوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ہیں جو 15 اگست کو کھولے جائیں گے۔وزارت تعلیم کا پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ ان منصوبوں کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے لئے کنسلٹنسی خدمات بھی حاصل کرے گا۔