ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:18

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر صدارت عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق کھلی کچہریوں کا انعقاد ہلٹن میرج ہال پیرس روڈ تھانہ سول لائن، ضلعی کونسل ہال قلعہ سیالکوٹ تھانہ کوتوالی، دعوت ماری کمیلا روڈ تھانہ بیگوالہ، اور میگ پیلس تھانہ حاجی پورہ میں کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے شہریوں کے مسائل سنے، ان پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔شہریوں نے کھلی کچہریوں کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے پولیس کے اس عوام دوست رویے کو سراہا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :