لاہور، ناراض بیوی کو منانے کیلئے خود سوزی کرنے والا شخص دم توڑ گیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:44

لاہور، ناراض بیوی کو منانے کیلئے خود سوزی کرنے والا شخص دم توڑ گیا
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) لاہور میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے مبینہ طور پر خود سوزی کرنے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

فیکٹری ایریا کے علاقے میں بیوی سے ناراضگی پر شوہر نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی تھی، مبینہ خود سوزی کرنے والا رفاقت 80فیصد جھلس گیا تھا، رفات نے سسرال کے گھر کے باہر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ مبینہ طور پر خود سوزی کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :