ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر کا دورہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبد الطیف کاکڑ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر کا دورہ کیا ۔ ہفتہ کو دورے کے موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مٹھا خان مینگل نے انہیں سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور دیگر درپیش امور کے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبد الطیف کاکڑ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قریبی آبادی کے مریض یہاں آتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا اشعار بنا لیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہتر معنوں میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، سول ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی طور پر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے رویے میں سدھار لائیں کیونکہ لوگ قوی امید رکھ کر ہی علاج معالجہ کی غرض سے ان کے پاس آتے ہیں اس لیے انہیں کسی صورت مایوس نہ ہونے دیں ، خلق خدا کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ، ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ لوگوں کو جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے تدارک کے لیے اقدامات کرے ، آئندہ بھی اسی قسم کے سرپرائز وزٹ تمام محکموں میں کئے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو ، تعلیم و صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے صوبائی حکومت غیر معمولی انتظامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :