کوئٹہ، عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر اہم اور معلوماتی آگاہی سیشن کا انعقاد

اتوار 27 جولائی 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی کی زیر قیادت عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر ایک اہم اور معلوماتی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں اس مہلک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس سے بچاؤ کے اقدامات پر روشنی ڈالنا تھی۔اس سیشن میں صحت کے شعبے سے وابستہ مختلف اداروں اور ماہرین نے شرکت کی۔

شرکاء میں میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ، نیشنل پروگرام کے ضلعی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی، این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر پیر جان بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہرین نے ہیپاٹائٹس کی اقسام، اس کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور ویکسینیشن کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

سیشن کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے صفائی ستھرائی، احتیاطی تدابیر اور آگاہی مہمات کا کردار کلیدی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عوامی تعاون، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :