محکمہ آبپاشی چارسدہ نے مختلف آبی گزرگاہوں پر آگاہی بینرز آویزاں کردیئے

اتوار 27 جولائی 2025 16:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) محکمہ آبپاشی چارسدہ نے آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات سے گریز کرنے اور تجاوزات کو فوری ہٹانے کےلیے مختلف آبی گزرگاہوں پر آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے۔ اتوار کو ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ آبپاشی نے مختلف آبی گزرگاہوں پر آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بینرز کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات سے گریز کریں اور تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر فوری ہٹایا جائے تاکہ مون سون میں ہونے والے بارشوں کے ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور ہر حال میں عوام کی جان ومال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق دریاٶں کنارے یا آبی گزرگاہوں پر غیر قانونی تجاوزات بنانے یا رضاکارانہ طور پر تجاوزات نہ ہٹانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :