ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،سہولیات کاجائزہ لیا

اتوار 27 جولائی 2025 21:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاء الرحمن نےاتوار کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ایکسرے روم، لیبارٹری، وارڈز، انتظار گاہیں اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افسران نے مریضوں اور انکے اٹینڈنٹس سے علاج ومعالجہ کے سہولیات سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔

اس موقع پر مریضوں نے واش رومز میں پانی کی عدم دستیابی اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ مریضوں کو بہتر علاج معالجہ سمیت صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی یا غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :