شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز ڈھک اور اسکے اطراف کانکاسی آب سسٹم درست نہ ہو سکا

سیوریج کے پانی سے علاقہ ڈوب گیا، دکانداروں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

اتوار 27 جولائی 2025 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز ڈھک اور اسکے اطراف کانکاسی آب سسٹم درست نہ ہو سکا،سیوریج کے پانی سے علاقہ ڈوب گیا، دکانداروں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،منتخب نمائندگان، کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن سکھر کے منتخب نمائندگان کی عدم توجہی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں جاری نکاسی و فراہمی آب کا نظام انتہائی خراب ہوتا جا رہا ہے، شہر میں نکاسی آب نظام خراب ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف رہائشی، تجارتی و کاروباری مراکزسمیت دیگر علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابلنے کے باعث گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے،گذشہ روز شہر سکھر کے مصروف ترین تجارتی مرکزڈھک روڈ کا نکاسی آب نظام خراب ہو گیا جس کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی تالاب کی شکل اختیار کرگیا ، نکاسی نظام مفلوج ہو جانے کی وجہ سے دکانداروں اور راہگیروں اور خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کیلئے بھی وبال جان بن گیا ہے ،دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اشہری و سماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :