قاسم آباد میں گیس کا پائپ لگانے پر جھگڑا، ایک دوسرے کے گھروں کو آگ لگادی، قیمتی سامان جل کر راکھ ،ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا

اتوار 27 جولائی 2025 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)حیدرآباد قاسم آباد میں گیس کا پائپ لگانے پر جھگڑا، ایک دوسرے کے گھروں کو آگ لگادی، قیمتی سامان، فرنیچر، زیورات جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

قاسم آبادکے شفیع محمد بروہی محمد گوٹھ میں دو گروپوں میں گیس کا پائپ لگانے پر جھگڑے میں ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے گھروں کو آگ لگا دی، سعید شاہ، حاجی گلاب ، حاجی گل شاہ سمیت دیگر نے الزام لگایا کہ گیس کا پائپ لگانے پر مختلف گروپ کے شاہ جہاں، عثمان، آدم، محمود، روشن، نیک محمد فیضو و دیگر نے ان کے سات گھروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے ان کا ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان، فرنیچر، زیورات جل کر راکھ ہو گیا، گھر والوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا، پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی لیکن وہ کافی تاخیر سے پہنچی۔

متعلقہ عنوان :