صوبہ بھر میں قائم تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 28 جولائی 2025 18:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پشاور میں کئی برسوں سے قائم تجاوزات کے خلاف دوسرے مرحلے میں آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کیپٹل میٹروپولیٹن کے دفتر کے قریب شاہی کٹھے پر بننے والی 40 سے زائد دکانوں کو بھی غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر ہشت نگری ریلوے پھاٹک کے قریب غیر قانونی سبزیوں اور مچھلیوں کی دکانوں کو بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ آپریشن کے دوسرے مرحلے میں تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کیلئے مزید 14 بازاروں کی نشاندہی کر دی ہے جبکہ سکیورٹی صورتحال کے باعث کیپٹل سٹی پولیس کو مزید پولیس نفری کی فراہمی کی ہدایات کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں تجاوزات کیخلاف کامیاب پہلے مرحلے کے آپریشن کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے میں آپریشن کو فائنل کر دیا گیا ہے، سرکاری مقامات پر قبضہ کرنے والے عناصر کیخلاف بھی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

اشرف روڈ،چوک یادگار،ریتی بازار ، گھنٹہ گھر،پرانی سبزی منڈی،پیپل منڈی سمیت مختلف بازار شامل ہیں۔یاد رہے کہ صوبہ بھر میں سالوں سے قائم تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، اس دوران شاہی کٹھے پر بنی دکانیں گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :